پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

لاہور: پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اس قدر ہولناک تھے کہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور استغفار کا ورد کرنے لگے۔

اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، کمالیہ، سرگودھا، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بنوں اور ہنگو سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 169 کلومیٹر تھی۔ 

اس سے قبل  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زلزلہ سے لسبیلا کی تحصیل بیلا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ زلزلہ آنے سے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور والدین اپنے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے تاہم  ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی ۔ ملک کے مختلف شہروں میں آنیوالے متواتر زلزلوں نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں