حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رٹز ہوٹل سے رہا کر دیا گیا ، سعودی ذرائع

حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رٹز ہوٹل سے رہا کر دیا گیا ، سعودی ذرائع

ریاض:سعودی عرب میں کرپشن میں ملوث انتہائی اہم شخصیات کو حراست میں لے کر رٹز ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان اہم شخصیات میں سے تقریباََ تمام شخصیات نے پلی بارگین ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل کر لی تھی ۔

گزشتہ روز شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کے بعد سعودی شہریوں کا ملاجلا رد عمل سامنے آیا تھا۔ولید بن طلال کے بعد اب بڑی خبر یہ سننے میں آئی ہے کہ  رٹز ہوٹل میں زیر حراست تمام ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے ۔

باخبر سعودی  ذرائع کا کہناہے کہ بدعنوانی  میں ملوث اب کوئی بھی ملزم رٹز ہوٹل میں زیرحراست نہیں ہے۔ سعودی  پبلک پراسیکیورٹر نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا تھا کہ کل 381افراد کو پوچھ گچھ اور شہادتیں قلمبند کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا تھا اور ان سے 400ارب ریال سے زیادہ کے سمجھوتے طے پاگئے ہیں۔

رٹز ہوٹل 15فروری سے عام افراد کیلئے کھولدیا جائیگا۔