6.2 شدت کا زلزلہ،اراکین پنجاب اسمبلی کی دوڑیں لگ گئیں

6.2 شدت کا زلزلہ،اراکین پنجاب اسمبلی کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پورے پاکستان میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا اور لوگ گھروں اور دفاتر میں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔6.2 شدت کے زلزلے نے اراکین پنجاب اسمبلی کی بھی دوڑیں لگوا دیں اور تمام ارکان ایوان خالی چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق مرکز کو ہ ہندوکش اور گہرائی 178 کلومیٹر تھی۔بلوچستان کے مقام لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں زلزلے کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔

ویڈیو دیکھیں: