امریکی فٹنس گرو کو متحدہ عرب امارات میں سات سال کی سزا سنادی گئی

امریکی فٹنس گرو کو متحدہ عرب امارات میں سات سال کی سزا سنادی گئی

ابو ظہبی : دبئی میں 2008 سے مقیم امریکی فٹنس گرو جارڈن برینڈ فورڈ کو اپنی مصری بیوی کو انسٹاگرام پر ایک لفظ کہنے پر سات سال قید یا 250000 درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فٹنس گرو کے نام سے مشہور جارڈن نے اپنی بیوی سلمہ اسماعیل کے بارے میں انسٹاگرام پر   "....B"    کہا تھا  ۔جس کے بعد خاتون نے اپنے خلاف ایسا لفظ لکھنے پر شوہر کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن کردی تھی ۔ تحقیقات کے بعد عدالت میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔ عدالت نے ملزم کو متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے مطابق سات سال قید کی سزا یا 250000 درہم جرمانہ ادا کر نے کا حکم سنایا ہے ۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جارڈن متحدہ عرب امارات کے جیل قوانین کے مطابق روزانہ 100 درہم کاٹے جائیں گے جو کہ سات سا ل کے عرصہ میں مکمل ہوتے ہیں ۔تاہم جرمانہ اد اکرنے کی صورت میٰں کسی بھی وقت رہائی مل سکتی ہے ۔واضح رہے متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائم انتہائی سخت ہیں اور ان کی معمولی خلاف ورزی پر ایک ماہ سے لیکر کئی سالوں تک جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے ۔