نادرا حکام کا لاہور میں دو مزید میگا سنٹرز بنانے کا فیصلہ

نادرا حکام کا لاہور میں دو مزید میگا سنٹرز بنانے کا فیصلہ

"نیو نیوز تازہ ترین "

اسلام آباد: لاہور کے شہریوں  کی سہولت کے لیے نادرا  نے میگا سنٹر ایبٹ روڈ کے بعد دو مزید نئے ،بڑے اور  چوبیس گھنٹے سات دن کھلے رہنے والے میگا سنٹرز بنانے کا فیصلہ  کر لیا گیا ہے ۔تفسیلات کے مطابق دونوں  سنٹرز کے لیے عمارات کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ شہریوں کو اب پہلے سے زیادہ 24 گھنٹے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت ملے گی ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں  نادرا میگا سنٹر ایجرٹن روڈ نے شہریوں کو آسانی فراہم کرنا شروع کر دی تھی۔ شہریوں سے اچھا رسپانس ملنے کے بعد حکام نے مزید سہولت دینے کےلیے 2 اور میگا سنٹرز کھولنے کا فیصلہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دو سنٹرز میں سے ایک میگا سنٹر چونگی امرسدھو کے مضافات میں بنایا جائے گا۔جو 25 ہزار سے 30 ہزار سکوائر فٹ رقبہ پر مشتمل ہو گا ۔

جبکہ دوسرا میگا سنٹر ملتان چونگی تا شاہ پور کانجراں کے علاقے میں بنے گا ۔ و 10 ہزار سے 12 ہزار سکوائر رقبہ پر بنایا جائے گا۔ یہ نادرا میگا سنٹرز عوام کے لیے 24 گھنٹے 7 دن کھلے رہیں گے.