خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی برقرار

خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی برقرار

لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں خالد لطیف کی اپیل بھی مسترد  کر دی گئی ۔پی سی بی کے ایڈجیوڈیکیٹر نے 5 سال کی پابندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر نے خالد لطیف کو کیا گیا 10لاکھ روپے جرمانہ ختم کردیا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔پیسی بی کے مطابق خالد لطیف نے نہ صرف خود میچ فکس کیا بلکہ ساتھی کھلاڑیوں کو بھی اکسایا تھا۔ وہ پی ایس ایل ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ا