عمران خان نے شہباز شریف کے چیلنج کا جواب دے دیا

عمران خان نے شہباز شریف کے چیلنج کا جواب دے دیا

اسلام آباد: عمران خان اور پرویز خٹک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین کو تنقید نشانہ بنایا۔ عمران خان نے شہباز شریف کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا 74 میگا واٹ بجلی تیار ہے لیکن وفاقی حکومت لے نہیں رہی۔ کوئلے اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کی جا رہی جس سے ماحول خراب ہو رہا ہے اور جنوبی پنجاب میں فضائی آلودگی کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مہنگے مںصوبے لگا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے پیسہ کمانا ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا دنیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بند ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں ان کو لگایا جا رہا ہے صاف بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

عمران خان نے کہا یہ کس قسم کے لوگ ہیں کہ پاکستان کو مقروض کر رہے ہیں جبکہ ہمارے صوبے میں پہلی بار روس نے سرمایہ کاری کی ہے اور 4 ہزار میگاواٹ کے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں جبکہ 35 ارب روپے سرمایہ کاری کے معاہدے ہو رہے ہیں۔

عاصمہ قتل کیس سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شام کو پرویز خٹک اور فواد چودھری پریس کانفرنس کریں گے۔

یاد رہے شہباز شریف نے عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنے صوبے میں ایک میگا واٹ پجلی پیدا کر کے دکھائیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں