ایشیائی ممالک سے جھینگوں اور مچھلیوں کی درآمدپر سعودی عرب نے عارضی پابندی عائد کردی

ایشیائی ممالک سے جھینگوں اور مچھلیوں کی درآمدپر سعودی عرب نے عارضی پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے متعدد ایشیائی ممالک سے مچھلیوں اور جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب حکام کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار سے فارمی مچھلی اور جھینگوں کی درآمد پروقتی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ یکم مارچ سے ویتنام اور یکم اپریل سے بھارت سے بھی زرعی فارم میں پالی گئیں مچھلیاں اور دیگر اشیاءدرآمد نہ کی جائیں۔

ان ممالک میں بنائے گئے فارمز کے بارے میں کمیٹی کی جانب سے کلیئرنس سند حاصل کر نے کے بعد اشیاءدرآمد کی جائیں جن کا باقاعدہ کمیٹی تجزیہ کرنے کے بعد اعلان کرے گی۔