کبیروالا میں ناجائز تعلقات کے الزام پر شہری پروحشیانہ تشدد

کبیروالا میں ناجائز تعلقات کے الزام پر شہری پروحشیانہ تشدد

کبیر والا : تھانہ سرائے سدھو کے علاقہ موہری پور میں ایک بار پھر انسانیت کی تذلیل کی گئی۔


تفصئیلارت کے مطابق علی پور کا رہائشی عامر نامی نواجوان کو لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں بااثر افرادنے پکڑ کر پولیس آفیسر کے آبائی ڈیرے پر لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر اسے کتے والی حرکتیں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ پھر اس کا منہ کالا کر کے اسے گلی میں گھماتے رہے۔ منت سماجت کرنے پر اس سے 30 ہزار روپے لے کر اسے چھوڑ دیا اور اس کا موٹرسائیکل بھی رکھ لیا۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے بھر میں خوف پھیل گیا۔ ضلع ملتان میں تعینات پولیس آفیسر نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں