سگنل توڑنا اتنا مہنگا پڑے گا سعودی شہری نے کبھی سوچھا نہ ہو گا

سگنل توڑنا اتنا مہنگا پڑے گا سعودی شہری نے کبھی سوچھا نہ ہو گا

جدہ:سعودی عرب میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے قوانین کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے ،  جس کی وجہ سے انوکھے کیس دیکھنے میں آرہے ہیں ۔گزشتہ روز  سعودیشہری کو جدہ کی اہم شاہراہ پر  سگنل توڑنا انتہائی مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ایک سعودی نوجوان اور ایک عرب لڑکی سے غیر فطری حالت میں پائے جانے پر گرفتاری کے بعدپوچھ گچھ شروع کردی۔ سعودی اخبار العکاظ کے مطابق نوجوان نے جدہ کے الجامعہ محلے میں سگنل توڑ دیاتھا۔ مگر جب  موقع پر موجود ٹریفک اہلکار نے اسے روک کر شناختی کارڈ طلب کیا تو پتہ چلا کہ نوجوان سعودی ہے تاہم اسکے ساتھ بیٹھی لڑکی عرب ہے۔

اور دونوں  نے نشہ آور شے کا ا ستعمال کیا ہو ا ہے جس کی وجہ سے دونوں  ہوش و حواس کے عالم میں نہیں ۔جبکہ  انکے ہمراہ اس وقت کوئی اور بھی نہیں تھا۔پولیس حکام نے  دونوں کو گرفتار کرکے الجامعہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا  ہےجس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد  انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔