عینی شاہد نے نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث تین اہلکاروں کو شناخت کر لیا

عینی شاہد نے نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث تین اہلکاروں کو شناخت کر لیا

کراچی:نقیب اللہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت ، عینی شاہد نے قتل میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو شناخت کر لیا ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اللہ یار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل ارشد علی کو ملیر کی عدالت میں شناختی پریڈ کیلئے پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عینی شاہد نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو شناخت کر لیا ہے جن میں اے ایس آئی اللہ یار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی شامل ہیں۔

تینوں اہلکاروں کو آج ملیر کی عدالت میں عینی شاہد کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کو شناخت کر لیا ، عینی شاہد نے بتایا کہ اے ایس آئی سول کپڑوں میں تھے اور اس موبائل وین کا حصہ تھے جس میں لاشوں کو منتقل کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے جوڈیشل مجسٹریٓٹ کے سامنے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ۔