چین مغرب کو زیر اثر لانے کی کوششیں کر رہا ہے : سی آئی اے ڈائریکٹر

چین مغرب کو زیر اثر لانے کی کوششیں کر رہا ہے : سی آئی اے ڈائریکٹر

واشنگٹن : امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پمپیو نے کہا ہے کہ چین مغرب کو اپنے زیر اثر لانے کیلئے کوششیں کررہا ہے جو روس کی تباہی کی طرح ہو سکتی ہے، ایسا کام کرنے کے لئے روس کے مقابلے میں چین کے قدم زیادہ مضبوط ہیں،اس کی ایک مثال امریکی تجارتی اطلاعات چرانا اور امریکہ کے سکولوں اور ہسپتالوں تک رسائی حاصل کرکے اسے یورپ اوربرطانیہ تک توسیع دینا ہے۔


ایک انٹرویو میں امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پمپیو نے کہا کہ یورپی ممالک کو مغرب پر غلبے کی چینی کوششوں کیخلاف اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں ، ہم امریکی اطلاعات کی چوری پر نظر رکھنی چاہئے اور امریکہ میں جاسوسوں کی دخل اندازی پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے اورایسے لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے جو چینی حکومت کی ایما پر امریکہ کے خلاف کام کررہے ہیں ، ہم ایسے لوگوں کو اپنے سکولوں میں دیکھ سکتے ہیں ، ہم انہیں ہسپتالوں میں دیکھ سکتے ہیں، ہسپتالوں اور میڈیکل سسٹم میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

انہوںنےکہا کہ روس نے امریکہ کے انتخابات نومبر 2018ء میں مداخلت کی کوشش کی تھی تا ہم ایسی کوئی علامتیں موجود نہیں تھیں کہ روس یورپ اور امریکہ کو نقصان پہنچا نا چاہتا ہے جبکہ شمالی کوریا ایٹمی میزائل کے ذریعے امریکہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔روس اورچین کی معیشتوں کے بارے میں ہمیں سوچنا چاہئے کہ چین اس سلسلے میں زیادہ بڑی طاقت رکھتا ہے اور رو س کی نسبت اپنے مشن پر بہتر عمل کر سکتا ہے۔

انہوں