نیپرا نے بجلی کے نرخ 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم کر دیے

نیپرا نے بجلی کے نرخ 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم کر دیے

اسلام آباد: پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ 2روپے 98 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں فروری کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں تاہم لائف لائن اور زرعی صارفین کو اس کا ریلیف نہیں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔