اسلام آباد میں قاری کی 12 سالہ غیر ملکی بچے سے بدفعلی

اسلام آباد میں قاری کی 12 سالہ غیر ملکی بچے سے بدفعلی


اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے تھانہ کورال کے علاقے میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال میں جنسی ہوس کانشانہ بننے والے بارہ سالہ جبران نامی بچے کے والد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بچوں کی شہریت فلپائنی ہے اور میں انہیں پاکستان میں دینی تعلیم کیلئے لایا تھا۔تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلم نامی قاری کے پاس بچہ پڑھتا تھا ،اسلم نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور جب اہل علاقہ اسے پکڑنے کیلئے وہاں پہنچے تو اس کے پاس موجود تین افرادنے اسے فرار کرادیا۔


درخواست گزار کی استدعا پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم قاری اسلم کو فرار کروانے والے تین افراد کوحراست میں لیا ، بعد ازاں پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکیا، جسے آج سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں، میں بچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔