کے پی پولیس پنجاب پولیس سے بہت درجے بہتر ہے : پرویز خٹک

کے پی پولیس پنجاب پولیس سے بہت درجے بہتر ہے : پرویز خٹک

اسلام آباد: چیف جسٹس نے کوہاٹ میں طالبہ کے قتل کا از خود نوٹس لیا تو خیبرپختونخوا حکومت تحقیقات میں تیزی لانے کے بجائے اپنی پولیس کی تعریفوں میں لگ گئی .

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے اپیل کی کہ پولیس کو دباؤ میں نہ لایا جائے .ایک دو واقعات کی وجہ سے پولیس پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں .وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس پنجاب پولیس سے بہت بہتر ہے جس میں سیاسی مداخلت بالکل نہیں ہے .

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو حالیہ دنوں میں مردان، کوہاٹ اور ایبٹ آباد سمیت صوبے میں پیش آنے والے متعدد جرائم کے واقعات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مردان میں تین سالہ بچی عاصمہ اور کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔