چین نے امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے کی ہدایت کر دی

چین نے امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: chines prime minster america چینی وزیراعظم امریکہ

بیجنگ : چین نے امریکہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کر دے ، وزیراعظم لی کی یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات ، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کی یانگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے باہمی مفادات ، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں ، اسے سرد جنگ کی ذہنیت کو ختم کر دینا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین سے اپنے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھے گا اور ان تعلقات کو برقرار رکھے گا۔

چین کے وزیراعظم لی کی یانگ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ چین اور امریکہ کے باہمی مفادات دونوں ملکوں کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو امریکی کانگریس میں اپنے'سٹیٹ آف یونین' خطاب میں کہا کہ چین اور روس 'ہمارے مفادات، ہماری معیشت اور ہماری اقدار کے لیے' ایک چیلنج بن گئے ہیں۔