گوگل ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا،ائیرلائنز سے قبل ہی تاخیر کی خبر دے گا

گوگل ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا،ائیرلائنز سے قبل ہی تاخیر کی خبر دے گا
کیپشن: google flight app delay news گوگل فلائٹ نیا فیچر متعارف

نیویارک:گوگل نے اب ائیرلائنز پر سفر کرنے والے مسافروں کی ایک اور مشکل حل کر دی ، اب ائیرلائنز کی طرف سے آگاہ کیے جانے سے قبل ہی گوگل آپ کو فلائٹ میں تاخیر کی خبر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے ایک مرتبہ پھر سب پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ، اب ائیرلائنز کی طرف سے آگاہی سے قبل ہی گوگل آپ کو بتا دے گا کہ فلائٹ مقررہ وقت پر پرواز بھرے گی یا نہیں۔

گوگل فلائٹ ایپ میں اب یہ نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جوکہ پرواز کے کرایوں میں کمی یا زائد ہونے کے ریٹ کے ساتھ یہ بھی بتائے گا کہ فلائٹ مقررہ وقت پر پرواز بھر سکے گی یا نہیں ۔