پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے حملے ہو رہے ہیں: مودی کی ہرزہ سرائی

پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے حملے ہو رہے ہیں: مودی کی ہرزہ سرائی


نئی دہلی/کابل : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس طرح کے حملے پڑوسی ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز سے کیے جارہے ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔


افغان صدر کو فون کال کے دوران بھارتی وزیراعظم نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حملے پڑوسی ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز سے کیے جارہے ہیں۔بھارت افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردوں حملوں میں زخمی افراد کی ہرقسم کی مدد کیلئے تیار ہے ۔ بھارت ہمیشہ ایک دوست کی طرح افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔


افغان صدر نے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے ہمدری کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اوربھارت کو افغانستان کا مخلص دوست قرار دیا۔غنی کا کہنا تھاکہ یہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کو تنہا کرنے کا وقت ہے ۔کابل حملے 2008میں ہونے والے ممبئی حملوں جیسے ہی تھے ۔واضح رہے کہ کابل میں حالیہ دہشتگردوں حملوں میں 100سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔