شریف برادران اپنے خاندان کی دڑاریں ختم نہیں کر سکے تو ملک کے لئے کیا کریں گے،قمر الزمان کائرہ

شریف برادران اپنے خاندان کی دڑاریں ختم نہیں کر سکے تو ملک کے لئے کیا کریں گے،قمر الزمان کائرہ

لاہور: پاکستان  پیپلز  پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران ابھی تک اپنے خاندان کی دڑاریں ختم نہیں کر سکے وہ ملک و قوم کے لئے کیا کریں گے۔ شہباز شریف وزیر اعظم کے امیدوار بنے پھرتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف ایک بھی جلسے میں انہیں ساتھ نہیں لے کر گئے اور جلسوں میں مریم صفدر کے نعرے لگتے ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم کہتے پھر  رہے ہیں کہ میاں شہباز شریف کی ابھی تک وزیر اعظم کی نامزدگی کا  کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس لئے پہلے یہ مغلیہ خاندان اپنے اندر کے مسائل تو حل کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک شاہد امتیاز شہید  کی نویں برسی پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن،  جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، نوید چوہدری، سہیل ملک، زاہد ذوالفقار، اشرف بھٹی، عثمان سلیم ملک کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قمر الزمان کائرہ نے ملک شاہد امتیاز شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن کے بزرگ اُن کے لئے باعث فخر ہوتے ہیں وہ اُن کی یاد مناتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سی پیک منصوبے کا کریڈٹ لیتے نہیں تھکتے جبکہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔