عاصمہ رانی کے قاتل کو پکڑنے کیلئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب

عاصمہ رانی کے قاتل کو پکڑنے کیلئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب

پشاور : خیبر پختونخوا پولیس نے مقتول عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لیے سعودی انٹرپول سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر سعودی عرب میں انٹرپول سے عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو ڈھونڈ کر گرفتار کرنے اور وطن واپس بھیجنے میں تعاون کیا جائے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم مجاہد اللہ میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔