امریکہ میں میزائل حملے کا غلط میسج موبائل پر چلوا دیا گیا

امریکہ میں میزائل حملے کا غلط میسج موبائل پر چلوا دیا گیا


ہوائی :امریکی ریاست ہوائی کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی سے وابستہ 2 اعلی اہلکار مستعفی ہو گئے کیونکہ انہوں نے میزائل الرٹ کا غلط میسج موبائل فون پر چلوا دیا تھا ۔


تفصیلات کے مطابق اس ایجنسی نے تصدیق کر دی ہے کہ رواں ماہ میزائل حملے کے غلط الرٹ کی وجہ سے ان عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس غلط الرٹ کی وجہ شہریوں کو موبائل فون پر پیغام چلا گیا تھا کہ وہاں بیلسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ریاست بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اس واقعہ پر ہوائی کے گورنر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔