سپریم کورٹ کی جانب سے گرفتاری کی مہلت ملنے کے بعد رائو انوار لاپتہ

سپریم کورٹ کی جانب سے گرفتاری کی مہلت ملنے کے بعد رائو انوار لاپتہ

کراچی : سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ کو رائو انوار کی گرفتاری کیلئے تین روز کی مہلت ملنے کے بعد رائو انوار لاپتہ ہو گئے ہیں ، ابھی تک معطل ایس ایس پی کی کچھ خبر نہیں ، پولیس کی پھرتیاں بھی رائیگاں جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائو انوار لاپتہ ہو گئے ہیں ، ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ، پولیس کی پھرتیاں بھی کام نہیں آ رہی ہیں۔

کراچی پولیس نے راؤانوار کا واٹس اپ ایکٹیو قرار دیا ، لوکیشن کیوں نہ ٹریس کی جا سکی ؟ پی ٹی اے کو اب خط لکھا گیا ہے کہ پہلے مدد کیوں نہ لی گئی؟

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہاتھ آ کر بھی راؤانوار گرفتار نہ کیا جا سکا ، ایئرپورٹ کاؤنٹر سے بیرون ملک تو نہ جانے دیا گیا لیکن حراست میں بھی نہ لیا گیا۔