وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ مختلف اداروں میں تقرریوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے گی، ایم ڈی پاک لیویا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی تعیناتی اور ایم ڈی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا۔

ایجنڈے میں پاکستان اور سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ کوپاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کورپورٹ پیش کریں گے جبکہ قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔