سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا
کیپشن: باغیوں نے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ عرب نیوز

ریاض: سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمنی حوثی باغیوں نے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں تباہ کردیا جس کی گونج سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ کرنل المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے جنوبی شہر ابہا میں مشتبہ طیارے کی موجودگی پر اسے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

کرنل ترکی المالکی کے مطابق ملبے کے معائنے پر اندازہ ہوا کہ ڈرون طیارہ جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔