'سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے'

'سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے'
کیپشن: مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: سلامتی کونسل میں توسیع پر بین الاقوامی مذاکرات میں پالیسی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے جو زیادہ شفاف، فعال اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو۔