آصف زرداری نااہلی کیس کی سماعت نہ ہو سکی

 آصف زرداری نااہلی کیس کی سماعت نہ ہو سکی
کیپشن: آج سماعت کی کازلسٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس موجود نہیں تھا جس کے باعث آج اس پر سماعت نہیں ہو سکی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر کردہ مقدمات کی کازلسٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس موجود نہیں تھا جس کے باعث آج اس پر سماعت نہیں ہو سکی۔

رجسٹرار آفس کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ تحریک انصاف کی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی طرف سے دائر درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔ لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔