نیوزی لینڈ نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
فوٹؤ بشکریہ کرک انفو۔۔

ہملٹن میں جاری نیوزی لینڈ بھارت چوتھے ون ڈے میں بھارتی ٹیم صرف 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بھارت کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ٹارگٹ صرف دو وکٹوں پر پورا کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق اس اہم ترین میچ میں بھارتی ٹیم کے بیٹمینوں کی ایک بھی نہ چلی ۔بھارت کی طرف سے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر کا ہندسہ کراس کر سکے ۔

یاس چاہل نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے شیکر دھون نے 13،ہاردیک پانڈیا نے 16جبکہ کلدیپ یادیو نے 15 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 10 اوروں میں 21 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔گرینڈ ہوم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک چھ اوروں میں 2 وکٹیں گنوا کر 93 رنز کا ٹارگٹ پورا کر لیا ۔نیکولس نے 30 جبکہ ٹیلر نے 37 رنز بنائے جبکہ گوپٹیل اور ولیم سن 14 اور 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

نیوز ی لینڈ نے مقررہ ٹارگٹ صرف 14 اوورز میں پورا کر لیا ۔