سعودی عرب میں رواں برس 110 سینما گھر کھولے جائیں گے، کیمرن مچل

سعودی عرب میں رواں برس 110 سینما گھر کھولے جائیں گے، کیمرن مچل
کیپشن: Image by Movie Planet twitter

جدہ : فوکس سینما کے ایگزیکٹیو چیئرمین کیمرن مچل نے بتایا ہے کہ اس سال سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں 110 سینما گھر کھولے جائیں گے۔

انہوں نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب میں سینما کا معیار امریکا اور لندن سے کسی طور کم نہیں۔ وہاں کی طرح یہاں بھی آئی میکس اور لیزر جیسی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مارچ میں ریاض میں 3 سینما گھر کھولے جائیں گے جبکہ جون 2019ءکے دوران دمام میں ایک سینما گھر کا افتتاح ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینما گھروں کے 95 فیصد کارکن سعودی ہیں۔ سعودی سینما گھروں میں عربی، ہندوستانی اور امریکی زبانوں میں فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔