پریتی زنٹا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

پریتی زنٹا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1998 میں فلم دل میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1998میں فلم دل میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا اور ہیروئن کی حیثیت سے انکی پہلی فلم سولجرباکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

اس کے بعد پریتی نے کیا کہنا، مشن کشمیر، دل چاہتا ہے، چوری چوری چپکے چپکے، کوئی مل گیا، کل ہونا ہو، ویر زارا، سلام نمستے، کرش، کبھی الوداع نہ کہنا سمیت ہندی ، تیلگو، پنجابی اور ایک انگلش فلم میں کام کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔