انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی
کیپشن: ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضے 50 ارب روپے تک کم ہو گئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ چار روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے کم ہوا اور ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضے 50 ارب روپے تک کم ہو گئے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ سعودی عرب ارب اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد اور سرمایا کاری کی توقعات ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور ادھار تیل بھی دینا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان میں 14 ارب ڈالر کی سرمایا کاری بھی کر رہا ہے۔ دوست ملک کے اقدامات کے باعث روپے کو سہارا مل رہا ہے۔