شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں ان کا آڈٹ کروں گا، شیخ رشید

شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں ان کا آڈٹ کروں گا، شیخ رشید
کیپشن: ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتا، شیخ رشید۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا اور وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کر لی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہو جائے گا اور 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے۔ ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہو گی اور ایک شیخ رشید کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہو کر اب ڈھیل پر آ گئے ہیں۔ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتا۔ مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔