والدہ اور مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات، کارکنوں کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت

والدہ اور مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات، کارکنوں کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت

لاہور: آج نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیوں کا تانتا بندھا رہا۔ سابق صدر ممنون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی جیل پہنچے۔

مریم نواز، بیگم شمیم، جنید صفدر اور دیگر اہلخانہ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ مریم نواز اپنے والد کا پسند کا کھانا ساتھ لائیں اور نواز شریف کیلئے شوگر فری گاجر کا حلوہ خصوصی طور پر لایا گیا۔ کھانے میں ماش کی دال اور پودینے کی چٹنی بھی تھی۔

خواجہ آصف، مشاہد حسین سید، احسن اقبال، سائرہ افضل تارڑ اور عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی ۔

لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے اور معیشت کی ابتر حالت کے بارے سن کر دل دکھتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے ساتھ ہی ساتھ کارکنوں کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اچھا وقت جلد آئے گا۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔