پہلا ٹی20 :ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی20 :ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر پی سی بی

کراچی:15 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹی 20ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 71 رنز سے جیت لیا ۔

8096a1d1b3ac00fc82f70bd5ac084a08

ذرائع کے مطابق پاکستانی خواتین ہوم گراؤنڈ پر مہمان ٹیم کو سرپرائز نہ دے سکیں جبکہ کیربیئنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

9effb859c53a7c3aaa1acd4de67b86a7

ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں سیریز کا پہلا معرکہ مہمان خواتین کے نام ۔کیربیئنز خواتین کا 161 رنز کا ہدف میزبان خواتین کیلئے ماؤنٹ ایورسٹ ثابت ہوا اورپاکستان کی پوری ٹیم 18 اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔کپتان بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے ۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے 2 وکٹ پر 160 کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا ۔ڈیانڈرا نے 90 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی ، وہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ چیڈیان بھی 50 رنزپر ناٹ آؤٹ رہیں ۔