پاکستان نے نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا

 پاکستان نے نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، پاکستان نے نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔ نصربیلسٹک میزائل کے تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا  گیا،  اس سے پہلے  24 جنوری کو بھی بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔


چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام (NESCOM)، آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدان اور اسٹرٹیجک آرگنائزیشن کے انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نصربیلسٹک میزائل بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنےکی صلاحیت رکھتاہے اور زمین سے زمین تک مختصر فاصلےتک مار  کر سکتاہے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ’’شوت اینڈ اسکوٹ‘ ویپن سسٹم کا حامل ہے.
ترجمان کے مطابق ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے، نصر میزائل بیلسٹک میزائل، ایئرڈیفنس سسٹمز   کو   تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ  کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور شریک افواج کو مبارکباد دی ہے۔