بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ، ہندو پیشوا نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ، ہندو پیشوا نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : ہندووں کے بڑے پیشوا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر شروع کر رہے ہیں ، بھارت عدالت نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرسے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کی آمد کے موقع پر ہندوئوں کے بڑے پیشوا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پیرو کاروں کے ساتھ بابری مسجد کی جگہ جلد مندر کی تعمیر شروع کر یں گے اور اس عمل سے انہیں کوئی باز نہیں رکھ سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ انتہا پسند ہندووں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا اور اس واقع کے تناظر میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں دو ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ہندووں کاموقف ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر سے قبل اسی جگہ پر ایک ہندووں کا مندر تعمیر تھا جس کو گرانے کے بعد بابری مسجد کو تعمیر کیا گیا اب ہم اس بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکو یقینی بنائیں گے ۔

یاد  رہے کہ مسلمانوں کی جانب سے ردعمل اور بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ مسلمانوں کی اس قدیم مسجد کی جگہ ہر گز مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن انتخابات کی آمد کے موقع پر ہندووں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے پرتشدد اور خوفناک واقعات کے رونما ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔