افغان طالبان ملک پر اکیلے حکومت نہیں کرنا چاہتے ہیں : نمائندہ مذاکراتی وفد

افغان طالبان ملک پر اکیلے حکومت نہیں کرنا چاہتے ہیں : نمائندہ مذاکراتی وفد
کیپشن: image by facebook

دوحہ :قطر میں طالبان کے مذاکراتی وفد کے نمائندے سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ دیگر افغان بھائیوں کیساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں افغان طالبان کے مذاکراتی وفد کے نمائندے سہیل شاہین نے نیوز ایجنسی کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ طالبان بالکل ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں کہ پورے افغانستان پر اکیلے حکومت کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ہم چاہیں گے کہ دیگر افغان بھائیوں کے ساتھ مل کر حکومتی معاملات کو آگے بڑھائیں  ، انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

افغانستان میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان اس وقت ملک کے آدھے حصے پر غالب ہیں اور وہ اس دوران سرکاری اداروں اور سرکاری فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔