عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی بدل کرکے رکھ دی، فواد چودھری

عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی بدل کرکے رکھ دی، فواد چودھری
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور امریکہ ہمارا نقطہ نظر اچھی طرح سمجھ رہاہے ، اس وقت امریکہ پاکستان کے نقطہ نظر کو فالو کررہاہے ،طالبان اور امریکہ کے مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چودھری نے کہاعمران خان نے چھ ماہ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی تبدیل کرکے رکھ دی ہے ، مشرق وسطیٰ میں ہمارا کردار ختم ہوچکا تھا لیکن اب مشرق وسطیٰ میں ہمارا سب سے بہتر کردار ہے ، یو اے ای کے ولی عہد تشریف لائے اور اب سعودی ولی عہد بھی آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 5571ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جاتاہے ، گیس اور بجلی کی مد میں 600ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بجٹ بناتے وقت 6032ارب روپے کے خسارے سے آغاز کیا جاتاہے ۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی ہمارا اہم کردار ہے ، افغانستان سے بھی اچھی خبریں آئیں گی، افغانستان میں صورتحال یکسر بدل رہی ہے ، وزیر اعظم کا موقف ہے کہ جنگ کا حل مذاکرات ہیں، ان کا ویژن ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان پاکستان کی سٹریٹیجک پوزیشن ہوجائے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اب 175ملکوں کو پاکستان کے لئے ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے ، وزیر اعظم نے ویز ا فیس کم کرنے کی ہدایت کی ہے ، پچاس ملکوں کے شہریوں کوپاکستان آمد پرویزا جار ی کیاجائے گا۔ ان ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے اور دوستانہ ہیں ، پاکستان کو سیاحت کے فروغ کیلئے دنیا بھر کیلئے کھولاگیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ سول سروسز اور اے سی آر کے نظام میں تبدیلیاں لائی جارہی ہے ، ای سی ایل کے 32کیسز کو نظر ثانی کمیٹی کو بھیج دیا ہے ،حج پالیسی پلان کا اعلان کیا گیاہے ، اس دفعہ حاجیوں کومثالی سہولیات دیں گے،بائیو میٹر ک تصدیق کیلئے حاجیوں کو بڑے شہروں میں نہیں آنا پڑے گا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں بہت سی ترامیم بہت اچھی ہیں لیکن کچھ ترامیم سے بہت نقصان ہواہے ، ہیلتھ اور ایجو کیشن سے متعلق ترامیم ایسی ہیں جن پر گفت و شنید ہونی چاہئے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز مالیات کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ،  کہ کراچی کے معاملات وزیراعظم براہ راست دیکھیں گے ، کراچی کے معاملات کی کمپنی براہ راست وزیر اعظم کی نگرانی میں ہوگیا۔