بین افلیک بیٹ مین سیریز کی آئندہ فلموں سے باہر ہوگئے

 بین افلیک بیٹ مین سیریز کی آئندہ فلموں سے باہر ہوگئے
کیپشن: image by hollywood

نیویارک : ہالی وڈ فلم بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے اداکار بین افلیک اب آئندہ سیریز میں اس کردار میں دکھائی نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم بیٹ مین میں بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ سٹار چھیالیس سالہ بین فلیک کو فلم سیریز سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چھالیس سالہ اداکار سیریز کی نئی فلموں میں اب دکھائی نہیں دیں گے ، فلمساز کے مطابق آئندہ سیریز میں نئے چہرے کو سامنے لایا جائے گا ۔

فلم میں ڈیمانڈ تھی کہ بیٹ مین کا کردار ایک نوجوان آدمی کرے جس کی وجہ سے بین فلیک کو سیریز کی بقیہ فلموں سے باہر کیا گیا ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو موقع دیا جا سکے ۔