پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے کمی

پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے کمی
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے  بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ،مٹی کے تیل میں 73 پیسے کمی کیساتھ نئی قیمت 82روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 25 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

کمرشل استعمال ہونے والے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ،ڈیزل کی قیمت 106 روپے68 پیسے برقرار رکھی گئی ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا ۔