شامی صوبے ادلب میں روسی فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق

شامی صوبے ادلب میں روسی فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق
کیپشن: یہ حملہ روس کی فضائیہ کی طرف سے کیا گیا جس میں 24 افراد زخمی ہیں، شامی رضا کار تنظیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی

ادلب: شام کے صوبے ادلب کے علاقے اریحا میں ہونے والے فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی حکومت کی اتحادی روسی فضائیہ کی بمباری سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔

روسی فضائی حملے کے بعد سرکاری افواج کی جانب سے زمینی کارروائی کی بھی اطلاعات ہیں۔شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حملے میں ایک بیکری اور اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

شامی رضا کار تنظیم کے مطابق یہ حملہ روس کی فضائیہ کی طرف سے کیا گیا جس میں 24 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں میں بچوں اور خواتین سمیت ڈاکٹر بھی شامل ہیں جب کہ حملے کے بعد اسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔