شیخو پورہ، صفدر آباد میں کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

شیخو پورہ، صفدر آباد میں کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

شیخوپورہ: شیخوپورہ کے علاقہ صفدرآباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے پیشی پر جاتے ہوئے 5 افراد کو قتل کر دیا۔شیخوپورہ کے علاقہ صفدرآباد میں سیٹھ والا کے 2 خاندانوں اشتیاق گروپ اور شفیع گروپ میں اراضی کے تنازعہ پر جنم لینے والی دشمنی اب تک درجنوں افراد کو نگل چکی ہے۔

اشتیاق گروپ کے 5 افراد پیشی بھگتنے کے لیے فیصل آباد جا رہے تھے کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس میں کار سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل اشتیاق گروپ نے شفیع گروپ کے باپ بیٹے کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے آج انہوں نے 5 افراد کو قتل کیا۔