مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار
کیپشن: عدالت نے کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔

پنجاب سے مسلم لیگ نون کی ایک وکٹ گر گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔

 

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے ن لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونی ورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔