شاہد خاقان عباسی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے رضا مند

شاہد خاقان عباسی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے رضا مند
کیپشن: ضمانت کی درخواست کے لئے نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو قائل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے رضا مند ہو گئے اور نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو قائل کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے تک دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی۔

 

واضح رہے ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی درخواست ضمانت دائر کرنے سے مسلسل انکاری تھے، خاندان اور پارٹی کے اصرار کے باجود سابق وزیراعظم نے درخواست ضمانت دائر نہیں کی تھی۔ شاہد خاقان کا موقف تھا کہ الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اس لئے درخواست ضمانت دائر نہیں کروں گا۔

خیال رہے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18 جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔