رابی پیرزادہ نے اپنی بہترین سیلفی شیئرکردی

رابی پیرزادہ نے اپنی بہترین سیلفی شیئرکردی
رابی پیرزادہ نے اپنی بہترین سیلفی شیئرکردی
رابی پیرزادہ نے اپنی بہترین سیلفی شیئرکردی
رابی پیرزادہ نے اپنی بہترین سیلفی شیئرکردی

لاہور :سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کی سب سے بہترین سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی زندگی کی سب سے بہترین سیلفی لے کر شیئر کردی۔

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اب تک کی سب سے بہترین سیلفی لی ہے، الحمداللّہ میں نے مکّہ مکّرمہ میں 6 روزہ قیام کیا جس میں 3 عمرہ اور 3 طواف کیے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے پوری کوشش کی ہے کہ میں وہ سب کچھ شیئر کروں جو میں سوچتی ہوں تاکہ ہر مسلمان کو اِس کے بارے میں پتہ چلے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کل مدینہ جائوں گی اللّہ مجھے اِسی طرح رکھے اور میں ان تمام لوگوں کے لیے دعاگو ہوں جنہوں نے میری زندگی میں میرا ساتھ دیا۔‘

اِس سے قبل رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پرحضرت محمد ﷺ کی جائے پیدائش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایفل ٹاور، برج خلیفہ، نیو یارک ٹائم اسکوائر، ایمپائر اسٹیٹ بینک وغیرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے وہ مکان دیکھا ہے جہاں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی پیدائش ہوئی تھی۔‘