وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

سلام آباد: اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں پٹرول 116 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 84 روپے 51 پیسے، مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے کم کرنے کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے 2020ء کے پہلے ہی دن یکم جنوری کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

جنوری میں اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔