اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے،کرکٹر محمد حفیظ کا ٹویٹ

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے،کرکٹر محمد حفیظ کا ٹویٹ
سورس: File photo

لاہور،جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ 

محمد حفیظ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ محمد حفیظ سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہیں ۔ 

محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ 

اس سے قبل بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان  کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا تھا کہ محمد حفیظ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں منتخب نہیں کیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخاراحمد اورمحمد نواز بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

ظفرگوہر، فہیم اشرف، عامریامین، عمادبٹ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

شرجیل خان، فخرزمان اور اعظم خان بھی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔