دبئی ، سہیلیوں کے ساتھ جانےسے منع کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

دبئی ، سہیلیوں کے ساتھ جانےسے منع کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی
سورس: File photo

دبئی،خاتون نے سہیلیوں کے ساتھ باہر گھومنے سے منع کرنے پر شوہر سے خلع  مانگ لی ۔  تاہم عدالت نے خاتون کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ مسترد کردیا ۔ 

عرب نیوز کے مطابق غیرملکی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ  گھومنے کے لیے باہر جانا چاہتی ہے لیکن اس کا شوہر اجازت نہیں دے رہا ہے اور اس کے علاوہ وہ اس مطالبے پر مجھے  بدسلوکی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔

جبکہ عدالت میں شوہر کا کہنا  تھا  کہ اس نے  اپنی بیوی کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی اور بیوی کے ساتھ معذور بیٹے کے لیے بھی مناسب رہائش کا بندوبست کررکھا ہے اس کے علاوہ ماہانہ خرچ بھی وقت پر دیتا ہوں جب کہ بیٹے کی معذوری کے باعث ہم دونوں کا ہر وقت اس کے پاس رہنا بہت ضروری ہے۔

 خلیجی عدالت نے خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون عدالت کے سامنے شوہر کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی لہذا خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کیا جاتا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ غیر ملکی خاتون یہ بھی واضح نہیں کرسکی وہ شوہر کی جانب سے باہر جانے پر روکنے سے اسے کیا نقصان ہوگا اور ایسا کرنے سے اس کی زوجیت کیوں ختم کی جائے۔