خیر پور سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

خیر پور سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
سورس: File photo

لاہور،سندھ کے علاقے خیر پور سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ۔ 

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ فورسز نے کارروائی کرکے  خیرپور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلی۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گرد ضمیر کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیاکہ اس نے دہشت گردی کی تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے  لوگوں کو اکسا کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا۔ 

حکام کےمطابق گرفتار دہشت گرد ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔