سینیٹ میں شکست دیکھ کر حکومت قانون بدلنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

سینیٹ میں شکست دیکھ کر حکومت قانون بدلنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
سورس: File photo

کراچی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخاب میں شکست دیکھ کر قانون بدلنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن تک مستعفی ہونے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز حکومت کو احترام کے ساتھ ایک طرف ہونے کا موقع دیا گیا تھا ۔ اب  کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی۔  چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخاب میں اپنی شکست دیکھ کر قانون بدلنا چاہتی ہے۔