انقرہ ، کار بم دھماکہ 6 افراد ہلاک ،22 زخمی

انقرہ ، کار بم دھماکہ 6 افراد ہلاک ،22 زخمی
سورس: File photo

انقرہ ، شام کے صنعتی شہر میں عفرین میں کار بم دھماکہ ، 6 افراد ہلاک 22 زخمی 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے صنعتی شہر عفرین میں زوردار کاربم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکے میں بائیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری مسلح علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کا بدلہ حملے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر لیا جائے گا۔

 دوسری جانب کردستان ورکز پارٹی سمیت تاحال کسی بھی گروپ نےحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں کئی مسلح گروپ متحرک ہیں اور زیادہ کارروائیاں کار بم دھماکے کے ذریعے کی جاتی ہیں جنہیں فوری طور پر قبول بھی کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے واگزار کرایا تھا تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔